ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران ! کابینہ توسیع پر نہیں بن رہی بات

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران ! کابینہ توسیع پر نہیں بن رہی بات

Tue, 30 Jun 2020 22:22:43    S.O. News Service

بھوپال،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں کابینہ کی دوسری توسیع پر اب بھی پینچ پھنسا ہوا ہے اور لیڈروں کے درمیان اتفاق نہ بننے سے حلف برداری کی تاریخ طے نہیں ہو پا رہی ہے۔ دو دن تک دہلی میں رہنے کے بعد وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان منگل کو بھوپال لوٹ آئے۔ ان کی کئی میٹنگیں آج مجوزہ ہیں، اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا مدھیہ پردیش ایک بار پھر سیاسی بحران میں مبتلا ہونے والا ہے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی بی جے پی کے دونوں اہم عہدیدار صدر وشنو دت شرما اور ریاستی جنرل سکریٹری سہاس بھگت کے ساتھ اتوار کو ریاستی حکومت کے طیارہ سے دہلی گئے تھے اور امکان اس بات کا ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کابینہ کی دوسری توسیع منگل یا بدھ تک ہو سکتی ہے۔ شیوراج چوہان کی دہلی میں پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے علاوہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے نومنتخب راجیہ سبھا رکن جیوترادتیہ سندھیا سے بھی ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ممکنہ وزراء کو لے کر اتفاق نہیں بن پایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کابینہ توسیع کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا ذہن تیار کر لیا گیا ہے۔ شیوران سنگھ چوہان بھی پارٹی لیڈروں کے ساتھ بھوپال منگل کی صبح ریاستی حکومت کے طیارہ سے لوٹ آئے۔ وزیر اعلیٰ چوہان کی منگل کو وزارت میں کئی میٹنگیں ہیں۔ وہ محکمہ مالیات کے افسران سے بات چیت کرنے کے ساتھ کورونا کے حالات کا بھی جائزہ لیں گے۔


Share: